پی این ایس سی ورکشاپ
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی بندرگاہوں پر اپنے جہازوں اور غیر ملکی بحری جہازوں کو مرمت اور بحالی کی خدمات فراہم کرنے کی ایک میرین انجینئرنگ ورکشاپ ہے. گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس ورکشاپ نے بتدریج میکانی اور برقی مرمت اور سٹیل فیبریکیشن کے کاموں میں بین الاقوامی معیار حاصل کر لیا ہے؛ جو کہ دنیا بھر کے کلاسیفیکیشن سوسائٹیوں سے منظور شدہ ہے۔ انجینرنگ کی خدمات پاکستان نیوی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور کنارے پر مبنی صنعتوں کو بھی فراہم کی جاتی ہیں. پی این ایس سی ورکشاپ نے ان سالوں کے دوران اپنے انجینئرز، نگران عملے، کارکنوں کی طرف سے پیش کی گئی اعلی معیار کے کاموں کے لئے شہرت حاصل کی۔ ورکشاپ مرین انجینیرنگ اور ٹریڈ اپرینٹینسیس کو انکی عملی مہارت اپگریڈ کرنے کیلئے تربیت فراہم کرتا ہے۔براہ کرم مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: پی این ایس سی ورکشاپ
ای میل ایڈریس: pnscwork@pnsc.com.pk