سیکورٹی پالیسی
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی پالیسی ہے کہ ایک محفوظ کام کرنے کا ماحول فراہم کیا جائے، اس سلسلے میں ضروری سیکورٹی کے اقدامات فرائم اور انکو برقراررکھنا تاکہ غیر قانونی کاروائیوں جن کی وجہ سے جہاز پر موجود اہلکاروں اور املاک کو خطرہ ہو انکو روکا جا سکے ۔
پالیسی کے مقاصد یہ ہیں:
- جہاز کے آپریشن کے لئے سیکورٹی کے طریقہ کار اور طرز عمل کا فراہم کرنا.
- خطرے کو کم کرنے کیلئے مسافروں، عملے اور پورٹ اہلکاروں کو تحفظ فرائم کرنا.
- کنارے اور جہاز کے متعلقہ اہلکاروں کی سیکورٹی کی مہارت کے بارے میں شعور کو بہتر بنانا.
- ممکنہ سیکورٹی کے واقعات سے متعلق ہنگامی حالات کے لئے ہنگامی اقدامات کو تیار کرنا.
ان مقاصد کو اس طرح حاصل کیا جائے گا:
- ہر جہاز کا ایک مخصوص شپ سیکوریٹی اسیسمنٹ اور شپ سیکوریٹی پلان۔
- جہاز کے عملے کی جامع تربیت.
- اہلکاروں کے درمیان باقاعدگی سے سیکورٹی بیداری کو فروغ دینا.
- باقاعدگی سے دستاویزی جائزے اور سیکورٹی کے طریقہ کار اور منصوبہ بندی کے اندرونی آڈٹ.
- اس بات کا یقین کہ سی ایس سو، ماسٹر اور جہاز سیکورٹی افسر کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے بھرپورحمایت دی جائے.