آئی ایس ایم کوڈ سیل
آئی ایس ایم کوڈ سیل کا کام پی این ایس سی کے سیفٹی مینیجمنٹ نظام کی نگرانی اور اسکے منظم رکھنے کا ہے اورڈیسیگنیٹڈ پرسنز اشور (ڈی پی اے ز) کیلئے ایک سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرنے کا ہے۔ائی ایس ایم کوڈ سیل ہمہ وقت اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کارپوریشن کا سیفٹی منیجمنٹ نظام آئی ایس ایم کوڈ کے مقاصد اور اسکے فنکشنل ضروریات کے مطابق کام کرے۔
آئی ایس ایم کوڈ سیل پی این ایس سی میں ڈی پی ایز کیلئے سیفٹی منیجمنٹ نظام کے معاملات میں ایک مشاورتی ادارہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ ایس ایم ایس دستاویزات اپ گریڈ اور برقرار رکھتا ہے- اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سیفٹی منیجمنٹ نظام میں مسلسل بہتری آئے۔
آئی ایس ایم کوڈ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی ایس ایم کوڈ سیل نے مندرجہ زیل ایس ایم ایس منیولزبحری بیڑے کے ہر جہاز اور کنارے کی اسٹیبلشمنٹ کیلئے تیار کئے ہیں:
- سیفٹی منیجمنٹ مینول
- کمپنی پروزیجرز منیول
- فلیٹ انسٹرکشن مینول
- شور بیسڈ کنٹیجنسی پلان مینول
- شپ بورڈ کنٹیجنسی پلان مینول
- سیفٹی اینڈ ٹریننگ مینول
ائی ایس ایم کوڈ سیل کے مقاصد
- پی این ایس سی بحری جہازوں اور ہیڈ آفس کے ایس ایم ایس سرگرمیوں کی نگرانی اور اسکی تصدیق.
- جہاز اورکنارے پر پی این ایس سی کے ایس ایم ایس کا اندرونی طور پر آڈٹ کرنا۔
- جہاز کے ماسٹرز اور کنارے پر مقیم متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ رپورٹڈ این سی آرز کی تحقیقات کرنا.
- سیفٹی منیجمنٹ نظام کا جائزہ لینا۔
- ساحل پرسیفٹی کمیٹی کی ملاقاتوں کا اہتمام کرنا.